وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر کا بند روڈ کوریڈور منصوبے کا دورہ

01-17-2024

(لاہور نیوز) وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر نے بند روڈ کوریڈور منصوبے کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا بھی ہمراہ تھے۔

نگران وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر نے کمشنر لاہور کے ہمراہ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور بند روڈ منصوبے کے پیکیج ٹو کے کام کا معائنہ کیا۔ وال پینلز کی یومیہ پیداوار اور کاسٹنگ کا جائزہ لیا۔ گلشن راوی ٹی جنکشن پر واسا کی جانب سے نالے پر جاری کاموں کا جائزہ بھی لیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیکیج ٹو کا 42 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے۔ نگران صوبائی وزیر نے پیکیج ٹو کے کنٹریکٹر کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ادھر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بھی گئے۔ پی آئی سی ایمرجنسی ، سرائے اور لان کی تیاری کا معائنہ کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پی آئی سی کے باہر بڑی سکرین بھی نصب کی جائے گی۔ سرائے کے گرد فینسنگ مکمل جبکہ ہارٹیکلچر کا کام جاری ہے۔ ایمرجنسی بلاک اور نئی ڈائیگناسٹک لیب سے جیل روڈ کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔ دوسری جانب والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبہ میں سیوریج کنڈیوٹ کے لئے ساٹھ فیصد کھدائی مکمل ہو چکی ہے۔ ترجمان سی بی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ والٹن روڈ پر سیوریج مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے سی بی ڈی پنجاب، این ایل سی اور نیسپاک مصروف عمل ہیں۔