پنجاب میں 19 سیاستدانوں کو سکیورٹی تھریٹس ہیں:آئی جی عثمان انور

01-17-2024

(لاہور نیوز) انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب میں 19 سیاستدانوں کو سکیورٹی تھریٹس ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت انتخابات کے دوران  سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس کے بعد آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سکیورٹی وجوہات کی بنا پر سیاستدانوں کا نام نہیں بتا سکتا، پنجاب میں 92 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی قلت کا سامنا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں انتخابات کے لیے حالات سازگار ہیں، پنجاب میں انتخابات کے لیے ایک لاکھ بیس ہزار سکیورٹی اہلکار مامور کیے ہیں۔