دھند کے باعث ایئرپورٹ پر حد نگاہ انتہائی کم، پروازیں جزوی متاثر
01-17-2024
(لاہور نیوز) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھند کے باعث متعدد پروازیں جزوی متاثر ہوئی ہیں۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کی کراچی سے آنے والی پرواز پی اے 402 نو گھنٹے تاخیر کاشکار ہے، نجی ایئرلائن کی جدہ سے آنے والی پرواز ای آر 822 کو گیارہ گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی طرح نجی ایئرلان کی دبئی سے آنے والی پرواز ای آر 1724 آٹھ گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی، نجی ایئرلائن کی کراچی سے آنے والی پرواز نائن پی 840 کو دو گھنٹے تاخیر کا سامنا ہے، نجی ایئرلائن کی دبئی جانیوالی پرواز ای آر 1723 انیس گھنٹے تاخیرسے روانہ ہوگی۔