میدانی علاقوں میں دھند کے ڈیرے، ٹرین شیڈول بری طرح متاثر

01-17-2024

(لاہور نیوز) میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث ٹرین شیڈول بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا۔

 کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو گئیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  کراچی سے آنے والی رحمان بابا ایکسپریس 5 گھنٹے 10 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی،خیبر میل ایکسپریس 4 گھنٹے،علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے 20 منٹ،پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ جبکہ عوام ایکسپریس 2 گھنٹے 50 منٹ دیر سے پہنچی۔ کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ، فرید ایکسپریس 2 گھنٹے 15 منٹ، ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ،گرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ، تیز گام ایکسپریس اڑھائی  گھنٹے ،جعفر ایکسپریس 1 گھنٹہ 55 منٹ اور قراقرم ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔