ہاکی اولمپک کوالیفائر، پاکستان نے چین کو ہرا دیا
01-17-2024
(ویب ڈیسک) ہاکی اولمپک کوالیفائر کے دوسرے میچ میں پاکستان نے چین کو شکست دے دی۔
مسقط میں جاری ہاکی اولمپک کوالیفائر میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں چین کو 2-0 سے شکست دی، قومی ہاکی ٹیم میچ میں شروع سے ہی حریف ٹیم پر حاوی رہی۔ پاکستان کی جانب سے محمود ابو اور عبدالرحمان نے گول سکور کیے۔ واضح رہے کہ پہلے میچ میں برطانیہ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 6 گولز سے ہرایا تھا۔ انگلش ٹیم کی جانب سے وارڈ سیم نے دو گول کیے۔ والرجیک، کالنان ول، والیس اور نکولس نے ایک،ایک گول داغا تھا۔ گرین شرٹس کی جانب سے واحد گول شاہد حنان کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اولمپک کوالیفائر کے تیسرے میچ میں قومی ہاکی ٹیم جمعرات کو ملائیشیا سے مقابلہ کرے گی۔