انتخابی مہم کے دوران لیگی کارکنان کا مریم نواز کو بھینس کا تحفہ

01-17-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان نے پارٹی کی چیف آرگنائزر اور امیدوار مریم نواز کو بھینس کا تحفہ دیا ہے۔

لاہور کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 159 میں مریم نواز کی انتخابی مہم کے دوران لیگی کارکن ایک بھینس لے کر پہنچے، جسے قیمتی قرار دیا جا رہا ہے۔ لیگی کارکنان نے بھینس کی رسی ہاتھ میں تھامے مریم نواز کے حق میں نعرے لگائے اور انہیں جرأت و بہادری کا استعارہ قرار دیا۔ لیگی کارکنان نے کہا کہ وہ اپنی ہر دل عزیز لیڈر کے پی پی 159 کے حلقے سے کھڑے ہونے پر بہت زیادہ خوش اور اُن کی جیت کیلیے پُرامید ہیں اس سے قبل لاہور کے علاقے گجومتہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ گجومتہ والو آپ کا بہت شکریہ کہتی ہوں آپ نے بھرپور استقبال کیا، آپ نے میرا چناؤ کیا جس پر آپ کی شکر گزار ہوں، شیر کو فتح یاب کراؤ وعدہ کرتی ہوں خدمت میں دن رات ایک کردوں گی۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 اور پی پی 159 سے شیر کے نشان پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔