سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سعودی شہزادے کو منفرد تحفہ پیش کر دیا

01-17-2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق لیجنڈ فاسٹ بولر شعیب اختر نے سعودی شہزادے کو اپنی ورلڈکپ جرسی تحفے میں دے دی۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پرسابق فاسٹ بولر شعیب اخترنے بتایا کہ سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل سے ملاقات کی اور انہیں اپنی 2003 کے ورلڈکپ کی اصل جرسی تحفے میں پیش کی۔  سابق فاسٹ بولر نے لکھا کہ شہزادہ سعود بن مشعل سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ملاقات کے دوران میں نے شہزادہ سعود مشعل کو جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2003 کی اپنی اصل جرسی پیش کی۔ شعیب اختر نے لکھا کہ شہزادہ سعود بن مشعل کے وژن کی بدولت آئندہ برسوں میں سعودی عرب میں جگہ جگہ کرکٹ نظر آئے گی۔