ڈاکٹر سید آصف حسین نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن مقرر

01-16-2024

(ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سید آصف حسین نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن مقرر کر دیئے گئے، چیف الیکشن کمشنر نے سید آصف حسین کو ایک سال کیلئے تعینات کیا ہے، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔ سعید گل کو ڈی جی الیکشن سیل ای سی پی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا، محمد فرید آفریدی صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات کر دیئے گئے۔