ملکی مسائل کا حل بروقت الیکشن ہے، سراج الحق

01-16-2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملکی مسائل کا حل بروقت الیکشن ہے۔

سراج الحق نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مارشل لا نہیں لگ سکتا، ملکی مسائل کا حل بروقت الیکشن ہے، الیکشن ملتوی ہونے کی باتیں وہی کر رہے ہیں جو اس سے فرار چاہتے ہیں، سینیٹ میں پیش ہونے والی قراردادوں کی کوئی اہمیت نہیں، الیکشن کمیشن ایسے اقدامات نہ کرے جس سے کسی کے لاڈلے ہونے کا تاثر ملے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ سانحہ 9 مئی کو کوئی بھی پاکستانی درست نہیں کہتا، جن پر الزام ہے وہ بھی 9 مئی کی مذمت کرتے ہیں، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کی کرپٹ اشرافیہ نے ملک کو لوٹا، عوام خاندانی سیاست کے خاتمے کے لئے جماعت اسلامی کو ووٹ دیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی پریس کانفرنس کے موقع پر نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے۔