کسی اور لیڈر کی ہمت نہیں کہ وہ کراچی جا کر الیکشن لڑے، شہلا رضا

01-16-2024

(لاہور نیوز) پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا کا کہنا ہے کسی اور لیڈر کی ہمت نہیں کہ وہ کراچی جا کر الیکشن لڑے۔

شہلا رضا نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور والوں سے پوچھتی ہوں، کیا آپ ان لوگوں کے ساتھ چلیں گے جو مشکل وقت میں آپ کو تنہا چھوڑ دیتے ہیں؟ یا اپنے مستقبل کیلئے لیڈر کا انتخاب کریں گے، پیپلزپارٹی 21 جنوری کو لاہور میں جلسہ عام کرنے جا رہی ہے جس سے بلاول بھٹو خطاب کریں گے۔ پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گِل نے کہا کہ ن لیگ والے سمجھتے ہیں لاہور ہمارا ہے، ان کو نہیں معلوم کہ یہ ذوالفقار علی بھٹو کا ہے، ہم لوگوں کو گمراہ نہیں کرتے ، جو بات کرتے ہیں اس کو پورا کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ذوالفقار علی بدر کا کہنا تھا سابق گورنر چودھری سرور نے بلاول بھٹو کی حمایت کا اعلان کیا ہے، ن لیگ لیول پلیئنگ فیلڈ پر دھیان نہیں دینا چاہتی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے عاطف رفیق اور  فیاض بھٹی کو تِیر کے بجائے فاختہ اور کیٹل کا نشان دئیے جانے کی مذمت کی اور کہا ہم پھر بھی الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے۔