جج صاحبان کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کیخلاف جے آئی ٹی تشکیل

01-16-2024

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے جج صاحبان کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے جج صاحبان کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا، وفاقی حکومت نے معاملے کی تحقیقات اور کارروائی کیلئے 6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دیکر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جے آئی ٹی میں ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم، آئی بی، آئی ایس آئی کے نمائندے شامل ہوں گے، جے آئی ٹی میں ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس، پی ٹی اے کا نمائندہ بھی شامل ہو گا، جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے جج صاحبان کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف حقائق اکٹھا کرے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کی شناخت کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے گی، جے آئی ٹی 14 روز میں وزارت داخلہ کو رپورٹ پیش کرے گی، جے آئی ٹی ملزموں کیخلاف چالان بھی عدالتوں میں پیش کرے گی۔