سرد موسم میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا

01-16-2024

(لاہور نیوز) لوڈشیڈنگ کا جن قابو نہ آ سکا۔ شدید سرد موسم میں بھی بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

موسم سرما میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کو نجات نہ مل سکی۔ میدانی علاقوں میں شدید دھند اور ہائیڈل بجلی کی پیداوار میں کمی نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا۔ ذرائع کے مطابق لیسکو کی بجلی کی طلب 2600 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی۔ این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 2100 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ لیسکو کو بجلی کے 500 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے۔ لیسکو کی جانب سے شہر میں 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا۔ شیڈول کے برعکس مختلف علاقوں میں 4 سے 5 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔