ایل ڈی اے ٹیموں کا آپریشن، 8 غیر قانونی تعمیرات مسمار
01-16-2024
(لاہور نیوز) ایل ڈی اے ٹیموں کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
سمن آباد، فتح گڑھ اور ملتان روڈ کے اطراف 8 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون عائشہ مطاہر نے کی۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کرکے سوزو پارک کے قریب تین گھروں کی غیر قانونی مارکی میں منتقلی اور تعمیر کو مسمار کر دیا۔ سمن آباد میں غیر قانونی شو روم کی تعمیر کو بھی گرا دیا گیا۔ فتح گڑھ میں کینال روڈ پر تین دکانوں کی غیر قانونی تعمیر کو مسمار کر دیا گیا۔ ملتان روڈ پر بلڈنگ میں غیر قانونی پلرز کو بھی گرا دیا گیا۔