جلو پارک سے ہرنوں کے غائب ہونے کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ریجن کا نوٹس
01-16-2024
(لاہور نیوز) جلو پارک سے 7 ہرن غائب ہونے کے معاملے کا ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ریجن تنویر احمد جنجوعہ نے نوٹس لے لیا۔
جلو پارک سے ہرنوں کی گمشدگی کا تاحال سراغ نہ لگایا جا سکا۔ ابھی تک3 ہرن قریبی کھیتوں سے مل گئے لیکن 4 ہرن تاحال لاپتہ ہیں۔ جلو پارک سے جمعہ کی رات ہرن غائب ہونے کا واقعہ پیش آیا۔ ہرن لاپتہ ہونے پر ڈی جی وائلڈ لائف نے 4 ملازمین کو معطل کر دیا جبکہ سپروائزر سہیل اشرف کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ ذمہ دار ملازمین کو محکمے کی جانب سے جرمانہ بھی کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر تنویر احمد جنجوعہ کا کہنا تھا باٹا پور پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی ہے۔