چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا آپریشن، گداگروں کی تعداد میں واضح کمی

01-16-2024

(لاہور نیوز) گداگری کے خاتمے کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی زیر قیادت ریسکیو آپریشن جاری ہیں جس وجہ سے گداگروں کی تعداد میں واضح کمی ہوئی ہے۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ انسداد گداگری مہم کے تحت روزانہ کی بنیاد پر ریسکیو آپریشن کئے جا رہے ہیں، بچوں سے زبردستی بھیک منگوانے والے والدین کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جا رہی ہے، گزشتہ سال چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 10 ہزار سے زائد بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا، صبح 10 سے رات 10 بجے تک ہونے والے ریسکیو آپریشن کو خود مانیٹر کر رہی ہوں۔