شاہ محمود قریشی نے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کر دیا

01-16-2024

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ شاہ محمود قریشی کی رٹ پر سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کے پی پی 218، این اے150اور151سے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔