صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد کا میو ہسپتال کا دورہ، تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

01-16-2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے میو ہسپتال کا دورہ کیا۔ گراؤنڈ فلور سے پانچویں منزل تک جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر نے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کے کام کا بھی معائنہ کیا۔ تینوں شفٹوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کی حاضری اور ٹائلز کی کوالٹی چیک کی۔ متعلقہ انتظامیہ نے اپ گریڈیشن بارے پیش رفت پر بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ اپ گریڈیشن کا کام 92 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے، 30 جنوری تک تمام کام مکمل ہو جائے گا۔ ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھا کہ کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، عوامی منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن بنا رہے ہیں۔