حکومتی مداخلت: پاکستان کرکٹ بورڈ پر پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا

01-16-2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ کو بڑا خطرہ لاحق ہوگیا، آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا، اس حوالے سے پی سی بی معاملات میں حد سے بڑھتی حکومتی مداخلت کو اہم وجہ قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ اچانک حکومتی دباؤ کے باعث ملتوی کی گئی۔ بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے گزشتہ شب خط کے ذریعے حکم دیا کہ اجلاس کو فوری طور پر ملتوی کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح میٹنگ سے دو گھنٹے قبل فون پر بورڈ سے پھر رابطہ کیا گیا کہ میٹنگ اب تک کیوں کینسل نہیں ہوئی، بورڈ کو حکومتی دباؤ کے باعث میٹنگ فوری طور پر ملتوی کرنا پڑی، آج کی میٹنگ میں کرکٹ بورڈ کے الیکشن کیلئے نیا گورننگ بورڈ بنایا جانا تھا۔