رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری ، پی ٹی آئی بھی شامل

01-16-2024

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری رجسٹرڈ جماعتوں کی لسٹ میں پاکستان تحریک انصاف بھی شامل ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی سربراہ اور صدر کی جگہ پر کوئی نام درج نہیں۔ الیکشن کمیشن کے پاس اس وقت 166 رجسٹرڈ سیاسی جماعتیں ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن نے 13 جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا تھا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ یہ سیاسی جماعتیں انتخابات کروانے میں ناکام رہیں،آل پاکستان مینارٹی الائنس،آل پاکستان تحریک،عوامی پارٹی پاکستان کو ڈی لسٹ کردیا گیا۔