اڈیالہ جیل میں دورانِ سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی طبیعت خراب
01-16-2024
(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کے خلاف اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج کی طبیعت خراب ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنسز کی سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کو طبیعت ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اڈیالہ جیل کے ہسپتال میں جج محمد بشیر ایک گھنٹے تک زیر علاج رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے طبیعت میں بہتری کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی ۔ ڈاکٹرز کے مطابق دورانِ سماعت جج محمد بشیر کا اچانک بلڈ پریشر بہت زیادہ بڑھ گیا جس کے بعد اُن کی طبیعت ناساز ہوئی۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اب احتساب عدالت کے جج کو گھر منتقل کردیا گیا ہے۔