پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

01-16-2024

(لاہور نیوز) پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کراچی میں آج ہونے والااجلاس ملتوی کردیا گیا۔

اجلاس میں بورڈ کی مینجمنٹ کے حوالے سے بھی مختلف امور پر غور اور فیصلے متوقع تھے ۔ پی سی بی ایم سی نے بی او جی کی تشکیل کیلئے آج اجلاس بلایا تھا تاکہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق الیکشن کمشنر بی او جی بنائیں، لیکن  پی سی بی نے قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے اجلاس ملتوی کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے حکومت نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو بی اوجی کی تشکیل سے بھی روک دیا، کیونکہ موجوہ صورت حال میں مینجمنٹ کمیٹی کو بی او جی کی تشکیل میں قانونی رکاوٹ کا سامنا تھا۔