بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

01-16-2024

(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم  کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ حلقہ بندیاں کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، تائید کنندہ اور تصدیق کنندہ کا ایک حلقے سے ہونا قانونی تقاضا ہے، تائید کنندہ اور تصدیق کنندہ کا مسئلہ این اے 122 میں ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ این اے 89 میانوالی میں یہ الزام نہیں ہے۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔ وقفے کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 اور این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔