ہانیہ عامر کا برائیڈل فوٹو شوٹ فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز

01-16-2024

(ویب ڈیسک) ڈمپل کوئین ہانیہ عامر کا برائیڈل فوٹو شوٹ فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

حال ہی میں ہانیہ عامر نے شادی کی مناسبت سے ایک برانڈ کی نئی کلیکشن کیلئے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کیساتھ شیئر کیں جن میں ان کی دلکشی آسمان سے باتیں کرتی نظر آرہی ہے۔ مذکورہ تصاویر میں ہانیہ عامر نے بھاری کام والے دلکش برائیڈل جوڑے زیب تن کر رکھے ہیں اور ہر جوڑا خوبصورتی میں اپنی مثال آپ لگ رہا ہے۔ ہانیہ عامر ہر جوڑے میں اپنی قاتلانہ اداؤں سے مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہی ہیں، سوشل میڈیا صارفین ہانیہ کے ہر ایک لک کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔