یمنیٰ زیدی سے مداح لڑکی نے شو کے دوران وہاج علی کا نمبر مانگ لیا

01-16-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی سے مداح لڑکی نے شو کے دوران وہاج علی کا نمبر مانگ لیا۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شریک ہوئیں ۔ شو کے دوران مداح لڑکی نے یمنیٰ زیدی سے سوال کیا کہ کیا آپ سے وہاج علی کا نمبر مل سکتا ہے جس پر پہلے تو یمنیٰ کھل کے مسکرا دیں۔  بعد ازاں ہنستے ہوئے جواب دیا کہ صائمہ ! اگر میں نے آپ کو ایسے شو میں بیٹھ کر وہاج کا نمبر دے دیا تیرے بن کا سیزن 2 نہیں ہوسکے گا۔ مداح لڑکی کی خواہش پر میزبان نے یمنیٰ زیدی سے سوال کیا کہ ایسی کوئی درخواست آپ کو آتی ہے؟ اس پر یمنیٰ نے بتایا کہ وہاج کا ڈرامہ سیریل تیرے بن اور اس سے قبل بننے والے ڈراموں کے باعث اچھا خاصا کریز پایا جاتا ہے، وہاج علی خواتین میں خاصے مقبول ہیں۔