یمنیٰ زیدی کے سیاہ ساڑھی میں حسن کے جلوے

01-16-2024

(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سیاہ ساڑھی میں دلکش اداؤں کیساتھ حسن کے جلوے بکھیر دیئے۔

ڈرامہ "تیرے بن" سے شہرت کی نئی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم "نایاب" کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ فلم کی تشہیر کے دسویں روز اداکارہ نے سیاہ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی جس کی تصاویر یمنیٰ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر شیئر کیں۔ مذکورہ تصاویر میں یمنیٰ نے سیاہ پرنٹڈ ساڑھی زیب تن کررکھی تھی اور فوٹو شوٹ کے دوران اداکارہ مختلف پوز دیتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ہلکا میک اپ اور نازک ادائیں اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہیں۔ یمنیٰ زیدی کی ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور وہ داد و تحسین سمیٹ رہی ہیں۔