منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 3929 کلو منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

01-16-2024

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ہزاروں کلو منشیات برآمد کرلی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق متعلقہ حکومتی اداروں کا منشیات فروشوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن  جاری ہے۔ 31 دسمبر تا 7 جنوری کے اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر سے 26 افراد گرفتار اور 3929 کلو منشیات  ضبط کی جا چکی ہیں۔ آپریشنز کے دوران بلوچستان سے 3369 کلو گرام، کے پی سے 303 کلوگرام، گلگت سے 17 کلو گرام، پنجاب سے 18 کلوگرام اور سندھ سے 220 کلو گرام منشیات ضبط کی جا چکی ہیں۔ بلوچستان سے 412 کلو ہیروئن،2956 کلو چرس اور کے پی سے 295 کلو چرس جبکہ 8 کلو ہیروئن ضبط کی گئی۔ پنجاب سے  12 کلو میتھ جبکہ سندھ سے 220 کلو چرس اور گلگت سے 12 کلو چرس ضبط کی گئی۔ یکم ستمبر سے اب تک منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملک بھر سے 819388 کلو منشیات برآمد اور 716 مجرمان گرفتار کیے جا چکے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک بھر میں انسداد منشیات کے آپریشنز کامیابی سے جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔