انٹربینک میں ڈالر دوسرے روز بھی مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں مندی
01-16-2024
(لاہور نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 26 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 24 پیسے پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے،سٹاک ایکسچینج میں 537 پوائنٹس کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 63 ہزار 731 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔