وزیراعلیٰ محسن نقوی کا آج دورہ ملتان، اہم منصوبوں کا افتتاح کریں گے

01-16-2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی آج دورہ ملتان کے دوران مختلف عوامی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی شجاع آباد فلائی اوور پراجیکٹ کا معائنہ کریں گے اور منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا جائز ہ لیں گے، محسن نقوی جلالپور پیر والہ بھی جائیں گے اور شجاع آباد،جلال پور پیر والہ روڈ کی تعمیر و بحالی، بستی ملوک، شجاع آباد روڈ کی توسیع و بحالی اور جلال پور پرمٹ روڈ کی بحالی کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔  محسن نقوی ملتان تحصیل آفس میں قائم پنجاب کے چوتھے بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح کریں گے، وزیراعلیٰ چلڈرن ہسپتال ملتان کے سٹیٹ آف آرٹ نئے ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کریں گے اس کے علاوہ وہ شاہ شمس تبریزؒ اور حضرت موسیٰ پاک ؒ کے مزاروں پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیں گے۔  وزیراعلیٰ اپ گریڈ ہونے والے تھانہ سیتل ماڑی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی ملتان کا بھی افتتاح کریں گے۔  صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، کمشنر ملتان اوراعلیٰ حکام بھی محسن نقوی کے ہمراہ ہوں گے۔