نمونیا ویکسین کے بعد ادویات بھی نایاب،150والا کیپسول1ہزار میں بکنے لگا
01-16-2024
(لاہور نیوز) نمونیا کی ویکسین کے بعد نمونیا کی میڈیسن بھی نایاب ہوگئی، 150روپے والا کیپسول ایک ہزار روپے میں ملنے لگا۔
شدید موسمی اثرات سے جہاں نمونیا کے مریضوں میں اضافہ ہورہاہے وہیں ستم ظریفی یہ ہےکہ نمونیا کی دوا مارکیٹ میں نایاب ہوچکی ہے ،ویکسین تو پہلے ہی دستیاب نہ تھی۔ مارکیٹ میں نمونیا کے 10 کیپسول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 1500روپے تک ہے جبکہ اس وقت ایک ڈبے کے15 ہزار روپے وصول کئے جارہے ہیں،یوں نمونیا کے ایک کیپسول کی قیمت 150 روپے کے بجائے ایک ہزار روپے ہوچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نمونیا : پنجاب 230،لاہور میں90 مریض رپورٹ،2 بچے دم توڑے گئے شہریوں نے وزیراعلیٰ محسن نقوی سے نمونیا دوا کی عدم دستیابی اور مہنگے داموں فروخت پر فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔