ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کےنئے شیڈول کا آج سے نفاذ
01-16-2024
(لاہو رنیوز) ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کانیا شیڈول آج سے نافذالعمل ہو گا۔
نئے فیس شیڈول کے مطابق کار اور موٹرسائیکل کے فی لرنر پرمٹ کی فیس 500 روپے جمع کروانا ہوگی،شہری گھر بیٹھے انٹرنیشنل اور ریگولر لائسنس کی تجدید کرواسکتے ہیں،شہری ہر سال اپنے لائسنس کی تجدید کروا سکیں گے۔ ٹریفک افسران کا کہنا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے شہریوں کو جلد لائسنس کی تجدید اور فریش لائسنس بنوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے تمام لائسنس دفاتر کھلے ہیں،کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں ہوگی ۔