شاد باغ: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک،4 ملزمان فرار

01-16-2024

(لاہور نیوز) شادباغ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ چار ملزمان فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقے میں پولیس نے ناکے پر دو موٹرسائیکلوں پر سوار چھ ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک  جبکہ چار ملزمان ساتھیوں کی مدد سے پولیس اہلکاروں  سے سرکاری رائفل چھین کر فرار ہوگئے۔ مرنے والوں میں قاسم اور ریاض شامل ہیں، دونوں ملزمان ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔