آئی جی سندھ کی ذکا اشرف سے ملاقات، پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
01-15-2024
(لاہورنیوز) آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں 17 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کے 9 ویں سیزن سمیت پی سی بی کے تحت نیشنل سٹیڈیم میں منعقد ہونے والے دیگر مختلف میچوں کے دوران بھی سکیورٹی اقدامات اور دیگر ضروری امور پر گفتگو کی گئی۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے کہا کہ پی ایس ایل کی سکیورٹی کے لیے مربوط کنٹی جینسی پلان ترتیب دیا جائے گا جبکہ پی ایس ایل کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کویقینی بنایا جائے گا۔ ترجمان سندھ پولیس نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے پی ایس ایل میچز کے لیے مجوزہ کنٹی جینسی پلانز اور اس کی ترجیحات پر اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔