دھند کا راج برقرار: موٹر وے ایم 3، 4 اور 5 کو بند کر دیا گیا

01-15-2024

(لاہورنیوز) دھند کی شدت کے باعث موٹر وے ایم 3، 4 اور 5 کو بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے بند کیا جاتا ہے، قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں۔ موٹر وے ترجمان سید عمران احمد نے مزید بتایاکہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ ترجمان موٹروے نے کہا کہ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔