پاکستان سے کتنے ٹن خشک مرچوں کی کھیپ چین پہنچا دی گئی ؟جانئے
01-15-2024
(ویب ڈیسک)پاکستان سے 182 ٹن خشک مرچوں کی کھیپ چین پہنچا دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی خشک مرچوں کی پہلی کھیپ چین کے شہر نیجیانگ پہنچنے پر تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کا کہنا تھا کہ یہ اہم برآمدی کھیپ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے جس سے اقتصادی تعاون میں اضافے کی راہ ہموار ہوگی۔ خلیل ہاشمی نے کہا کہ پاکستان اپنے ذائقے دار اور خوشبودار مصالحوں کے لیے جانا جاتا ہے اور طویل عرصے سے خشک مرچوں کا بڑا برآمد کنندہ ہے۔ ملک کے منفرد موسمی حالات اور زرخیز مٹی ان سرخ مرچوں کی کاشت کے لیے بہترین ماحول فراہم کرتی ہے۔