انسان کے یقین اور منشیات میں کیا تعلق ہے؟اور اس کا کیا اثر ہوتا ہے؟ماہرین کی تحقیق سامنے آگئی
01-15-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ منشیات کی شدت سے متعلق جس کا جتنا زیادہ یقین ہوگا، وہ منشیات اس کے دماغ پر اتنا ہی اثر کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق کا مقصد منشیات کی شدت سے متعلق لوگوں کی سوچ اور دماغی سرگرمیوں پر اس کے اثرات کے بارے میں شواہد تلاش کرنا تھا۔نتائج میںدونوں کے درمیان اعلیٰ سطح کا ارتباط ملا۔مطالعے کے لیے محققین کی ٹیم نے لوگوں کے ایک گروپ کو بھرتی کیا اور انہیں ای سگریٹ فراہم کی گئیں اور ہر ایک کو اس میں موجود نیکوٹین کی مقدار مختلف بتائی گئیں جبکہ مقدار سب میں یکساں تھی۔ تمام شرکا میں دماغی ردعمل کو تمباکو نوشی کے ساتھ ٹریک کیا گیا، دماغی اسکین سے پتہ چلا کہ تھیلامس جو کہ دماغ میں نیکوٹین کی اہم بائنڈنگ سائٹ ہے، نے ہر شخص میں تمباکو نوشی کی شدت کو مختلف لیا اور اسی حساب سے مختلف ردعمل دیا۔