حسن علی میچ کےدوران مزاحیہ حرکتیں کیوں کرتے ہیں؟فاسٹ باولر نے وجہ بیان کردی
01-15-2024
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی کی جانب سے میچ کے دوران فیلڈ میں مزاحیہ حرکتیں کرنے کی وجہ بیان کردی گئی۔
رپورٹ کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں حسن علی کا کہنا تھاکہ میرے اندر بچپنا ہے جسے میں کھونا نہیں چاہتا اگر میری کسی حرکت سے شائقین خوش ہوتے ہیں تو مجھے پھر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس بارش کی وجہ سے جب کورز پر پانی جمع تھا تو بابراعظم نے مجھے چیلنج دیا کہ اگر میں جاکر اس پر سلائیڈ کرتا ہوں تو وہ مجھے 100 ڈالر دیں گے، مجھے تو موقع چاہیے تھا فوراً گراؤنڈ میں پہنچ کر سلائیڈ لی، عوام نے مجھے ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔