طلبہ کیلئے اورنج ٹرین اور میٹرو بس میں مفت سفری سہولیات میں توسیع
01-15-2024
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے طلبہ کیلئے اورنج ٹرین اور میٹرو بس میں مفت سفری سہولیات میں 3 ماہ کی توسیع کردی۔
نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد کا کہنا ہے کہ بارہویں جماعت تک کے طلبہ اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں مفت سفر کرسکیں گے، 30 ہزار طلبہ روزانہ اس سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا 10 ہزار طلبہ کے لئے ای بائیکس کا سلسلہ بھی شروع ہورہا ہے، پنجاب بھر میں 26 ہزار ای ویز وہیکلز لائی جا رہی ہیں، امید ہے نئی آ نیوالی حکومت بھی نوجوانوں کی فلاح و بہبود کا سلسلہ جاری رکھے گی۔