انڈر 19 ورلڈ کپ،خراب موسم پاکستانی باولرز کیلئے دیوار بن گیا

01-15-2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان باولرز کو خراب موسم کے سبب بھرپور پریکٹس کا موقع نہیں مل سکا، جنوبی افریقہ سے وارم اپ میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

رپورٹ کےمطابق احمد حسین38، ہارون رشید 36 اور کپتان سعد بیگ 31 رنز بنانے میں کامیاب رہے، کوینا ایم پھاکا نے 3 اور ریلی نورٹون نے 2 وکٹیں اڑائیں، میزبان سائیڈ 8.3 اوورز کے ممکنہ کھیل میں 2 وکٹ پر 31 رنز بناسکی۔ دیگر وارم اپ میچز میں نیپال نے اسکاٹ لینڈ کیخلاف 7 وکٹ سے کامیابی سمیٹی، ناکام سائیڈ نے پہلے کھیل کر 114 رنز اسکور بورڈ پر جوڑے، عذیراحمد 31 اور ہیری آرمسٹرانگ 23 رنز بناکر پویلین واپس ہوئے،گلسان جھا اور تلک بھنڈاری نے 3،3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، نیپال کو بارش کے بعد 98 رنز کا ہدف دیا گیا۔ ٹیم نے 29.1 اوورز میں 3 وکٹ پر 99 رنز بناکر فتح سمیٹ لی، اوپنر ارجن کومل 33 رنز بنانے میں کامیاب رہے، آکاش ترپاٹھی 28 اور کپتان دیو کھنال 12 رنز بناسکے،ابراہیم فیصل نے 2 وکٹیں اپنے نام کرلیں۔ بھارت اور آسٹریلیا، امریکا جبکہ نمیبیا کے وارم اپ میچز بھی بے نتیجہ رہے۔ گرین شرٹس  کا  دوسرا وارم اپ میچ بدھ کو انگلینڈ سے شیڈول ہے۔