محسن نقوی کا گوجرانوالہ موٹروے 30 جنوری کو کھولنے کا اعلان
01-15-2024
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گوجرانوالہ موٹروے 30 جنوری کو کھولنے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کمشنر آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پر خود مقامی صحافیوں کے ساتھ پہلا سفر کروں گا، چن دا قلعہ بائی پاس پر فلائی اوور بنانے کا کام جلد شروع ہو گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ چن دا قلعہ سے سٹی فلائی اوور تک جی ٹی روڈ کو سگنل فری کیا جائے گا، گوجرانوالہ میں کھیلوں کے نئے گراؤنڈ اور پارک بنانے کیلئے تجاویز لے رہے ہیں، میں ریسلنگ کے فروغ کیلئے جو بھی ممکن ہوا اقدامات کروں گا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ کو پارک بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔