سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

01-15-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا اختتام منفی زون میں ہوا، جس کے باعث 100 انڈیکس 368 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 64 ہزار 269 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 64 ہزار 637 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 11 ارب 3کروڑ 85 لاکھ 11 ہزار 435 روپے مالیت کے 23 کروڑ 54 لاکھ 32 ہزار 382 شیئرز کا لین دین ہوا۔