روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

01-15-2024

(لاہور نیوز) روپے کے مقابلے امریکی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

  کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 24 پیسے پر بند ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 36 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی رد وبدل کے 282 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔