پیپلزپارٹی کے 7 امیدوار آزاد قرار دیئے جانے پر سینیٹر تاج حیدر کا الیکشن کمیشن کو خط
01-15-2024
(لاہور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے 7 امیدواروں کو آزاد قرار دیئے جانے پر پی پی پی کے انچارج الیکشن سیل سینٹر تاج حیدر نے الیکشن کمیشن کو تحفظات پر مبنی خط تحریر کر دیا۔
پیپلز پارٹی کے پنجاب میں 7 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کے باوجود انتخابی نشان "تیر" الاٹ نہیں کیا گیا، قومی اسمبلی کے تین اور پنجاب اسمبلی کے چار امیدوار پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان سے محروم ہو گئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے انچارج الیکشن سیل سینیٹر تاج حیدر نے الیکشن کمیشن کو تحفظات پر مبنی خط تحریر کر دیا۔ — Pakistan Peoples Party - PPP (@PPP_Org) January 15, 2024 قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 58 چکوال سے پیپلزپارٹی کے امیدوار ذوالفقار علی خان کو تیر کا نشان الاٹ نہیں کیا گیا، این اے 59 تلاگنگ سے حسن سردار بھی تیر کے انتخابی نشان سے محروم ہو گئے،این اے 122 لاہور سے چودھری عاطف رفیق کو تیر کا نشان جاری نہیں کیا گیا۔ صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 20 چکوال سے پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری نوشاد خان، پی پی21 چکوال سے راجہ امجد نوراور پی پی 119 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مجاہد اسلام کو پارٹی کا انتخابی نشان "تیر" الاٹ نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ پی پی 163 لاہور میں محمد فیاض بھٹی کو پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تیر جاری نہیں کیا گیا۔