ڈی سی لاہور سمیت پارکنگ کمپنی کے7 بورڈ آف ڈائریکٹرز مقرر، نوٹیفکیشن جاری
01-15-2024
(لاہور نیوز) لاہور پارکنگ کمپنی میں 7 بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ایڈمنسٹریٹر لاہور رافعہ حیدر نے سیکشن 3.1 کے آرٹیکل آف ایسوسی ایشنز کمپنیز کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ڈپٹی کمشنر لاہور کو پارکنگ کمپنی کا بورڈ آف ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے، ریجنل ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کمپنی ،سی ای او پار رکنگ کمپنی بھی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حصہ ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چیف ٹریفک پولیس ،سی ای و بلدیہ عظمی ،ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بھی بورڈ آف ڈائریکٹرز مقرر کیے گئے ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس بھی بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔ لاہور پارکنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پہلی میٹنگ میں چیئرمین پارکنگ کمپنی چناؤ کیا جائے گا۔