غزہ کی صورتحال پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے: اظفر رحمان
01-15-2024
(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار اظفر رحمان غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت پر غمزدہ ہو گئے۔
اداکار اظفررحمان نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں افسردہ دکھائی دے رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Azfar Rehman (@azfu) پوسٹ کے کیپشن میں اظفر نے لکھا کہ"تباہ کن 100 دن، میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے"۔ اظفر رحمان کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارفین نے بھی غزہ اور فلسطینیوں کے حق میں دعا کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو 100روز مکمل ہوگئے ہیں لیکن جنگ اب بھی جاری ہے جبکہ 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔