شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتی: ریشم
01-15-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ وہ شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتیں۔
اداکارہ ریشم حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے ان سے اب تک سنگل رہنے کا سوال کیا جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ میرے لیے شادی سے کہیں زیاہ بہتر نفسیاتی طور پر خود ٹھیک رہنا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ میں شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتی، میں نے اپنے اردگرد حتیٰ کہ اپنی سہیلیوں کو دیکھا ہے کہ ان کی بھی شادیاں زیادہ نہیں چل رہیں، شادیاں تیزی سے ٹوٹ رہی ہیں جسے دیکھ کر میرا دل گھبراتا ہوں۔ ریشم کا کہنا تھا کہ میں نے شوبز کے حلقوں میں دیکھا ہے جو لوگ جو اتنی محبت سے شادی کرتے ہیں ساتھ رہتے ہیں تو میرا خیال ہے کہ دونوں افراد کو اس شادی کو نبھانا چاہیے لیکن اس کے باوجود جب وہ شادی ٹوٹ جاتی ہے تو مجھے بے حد دکھ ہوتا ہے۔