وزیراعلیٰ کا نئی لائسنس فیس میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا عندیہ
01-15-2024
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نئی لائسنس فیس میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا عندیہ دے دیا۔
لاہور بورڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کل سے لائسنس کی نئی فیس پر عملدرآمد ہوجائے گا، اگر لائسنس فیس میں ایک ہفتے کا مزید ریلیف دے سکا تو آج غور کروں گا۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس سافٹ ویئر سے 1منٹ میں 3لائسنس بن رہے تھے وہ بیٹھ گیا،ہم رات کو 3بجے خدمت سنٹر میں تھے،ایشو آیا صبح 10بجے ٹھیک ہوچکا تھا، ڈرائیونگ لائسنس سسٹم کو دوبارہ اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن سسٹم میں مسائل آتے ہیں مگر ہم ان کو ضرور ٹھیک کریں گے، جہاں شکایت آرہی ہے گورنمنٹ کے کنٹریکٹر پر ایکشن لے رہے ہیں۔