سیاسی کشیدگی کے باوجود پاکستان بھارت کے لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں: عمران عباس

01-15-2024

(ویب ڈیسک) اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ سیاسی کشیدگی کے باجود پاکستان اور بھارت کے لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔

عمران عباس نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہا کہ میرا اکثر بھارت آنا جانا رہتا ہے، جب بھی بھارت جاتا ہوں بہت گرمجوشی اور اپنائیت محسوس ہوتی ہے، بھارت میں اپنے والدین کے آبائی علاقے میں بھی گیا۔ عمران عباس نے مزید کہا کہ دونوں ممالک میں سیاسی کشیدگی کے باوجود لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، میرے بہت سے قریبی دوست بھارتی ہیں، مجھے دہلی کا ایئرپورٹ بہت پسند ہے۔ اداکار نے دہلی ایئرپورٹ کی پسندیدگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بہت سے ایئرپورٹس دہلی ایئرپورٹ سے اچھے ہیں تاہم دہلی ایئرپورٹ پر انہوں نے اپنے ملک، کلچر کو بہت اچھے انداز میں پیش کیا ہے، ایئرپورٹ کا انفراسٹرکچر بھی بہت عمدہ ہے۔