پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا

01-15-2024

(لاہور نیوز)پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہو گا،بورڈ میں الیکشن کے معاملے پر پیش رفت کا امکان ہے ۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کریں گے، اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ذکاء اشرف ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری پر بھی بات چیت کریں گے اورگورننگ بورڈ کی تشکیل پر بھی پیش رفت ہوگی ۔ اجلاس کے دوران پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بھی مختلف امور پر بحث اورقومی ٹیم کی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ناقص کارکردگی پر بھی گفتگو ہو گی۔