کیویز کپتان کین ولیمسن ہیمسٹرنگ انجری کا شکار

01-15-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے، جس کی وجہ سے انہیں 26 کے انفرادی سکور پر ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑا۔

دسویں اوور میں سنگل لینے کے دوران وہ اس تکلیف کا شکار ہوئے، اوور کے اختتام پر فزیو نے ان کا معائنہ کیا مگر وہ بیٹنگ جاری رکھنے کے قابل نہیں ہوئے، جس پر انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔ انہوں نے وکٹ پر مختصر قیام کے دوران 15 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 3 چوکے اور ایک چھکا لگایا، ان کی عدم موجودگی میں ٹم ساؤتھی نے باقی میچ میں ٹیم کی قیادت کی۔ گزشتہ برس سے ہی ولیمسن فٹنس مسائل کا شکار ہیں، پاکستان کے خلاف جاری سیریز کے تیسرے میچ میں انہیں پہلے ہی آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔