پنجاب کے کئی اضلاع کو گندم کی قلت کا سامنا، قیمت بڑھنے کا خدشہ

01-15-2024

(ویب ڈیسک) پنجاب میں 35 لاکھ ٹن اضافی گندم ہونے کے باوجود پنجاب کے کئی اضلاع کو گندم کی قلت کا سامنا ہے، جس کے باعث قیمت میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 ڈائریکٹر فوڈ پنجاب نے زیادہ گندم رکھنے والے اضلاع کو گندم کی کمی کا سامنا کرنے والے اضلاع کی مدد کی ہدایت کر دی ۔ مراسلے کے مطابق محکمہ خوراک ضلعی سطح پر گندم کی منصفانہ تقسیم میں ناکام ہوگیا ۔ پنجاب میں 35 لاکھ ٹن اضافی گندم کے باوجود کئی اضلاع کو قلت کا سامنا ہے ۔ گندم کی قلت کی شکایات ڈائریکٹر فوڈ کو موصول ہوئی ہیں۔ جس پر ڈائریکٹر فوڈ نے زیادہ گندم رکھنے والے اضلاع کوکمی کاسامنا کرنے والے اضلاع کی مدد کی ہدایت کردی ہے ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرپلس اضلاع 25 فیصد تک گندم فراہم کرسکیں گے ۔ ڈائریکٹر فوڈ نے اپنے فیصلہ سے تمام سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو آگاہ کر دیا ہے۔